ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چینی طیارہ بردار جہاز کا آبنائے تائیوان سے گزر

 

 

تائیوان (انٹرنیشنل ڈیسک) تائیوان کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ چین کے طیارہ بردار جہاز سمیت کا ایک بیڑا آبنائے تائیوان سے گزرا ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق یہ واقعہ ایک امریکی جنگی جہاز کے اس آبنائے سے گزرنے کے ایک روز بعد پیش آیا ہے۔ تائیوانی وزارت دفاع نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب بتایا کہ یہ جہاز چین کے شمال مشرقی شہر دالیان سے جمعرات کے روز روانہ ہوئے تھے اور اتوار کے روز آبنائے تائیوان میں شمال سے جنوب کی سمت سفر کیا۔ تائیوان نے بتایا کہ اس کی فوج نے چینی جہازوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے اور ان سے ہوشیار رہنے کے لیے اپنے جہاز اور طیارے روانہ کیے تھے۔ تائیوان کی وزارت دفاع نے بتایا کہ چینی جہازوں کے بیڑے کی قیادت طیارہ بردار جہاز شاندونگ کر رہا تھا۔ یہ چین کا دوسرا طیارہ بردار جہاز جب کہ ملک کے اندر تیار کیا جانے والا پہلا طیارہ بردار جہاز ہے۔ طیارہ بردار جہاز گزرنے کا یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب چین آبنائے تائیوان سمیت تائیوان کے قریبی علاقوں میں فوجی سرگرمیوں میں اضافہ کر رہا ہے۔ اس دوران امریکی بحریہ نے کہا ہے کہ اس کے ساتویں بحری بیڑے کے تباہ کن جہاز یو ایس ایس مسٹن نے ہفتے کے روز آبنائے تائیوان کا معمول کا دورہ کیا تھا۔تائیوان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ رواں سال امریکی بحریہ کا بارہواں ایسا مشن تھا۔ خیال رہے کہ چین تائیوان اور اس کے پانیوں پر اپنی ملکیت کا دعویٰ رکھتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں