English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمر ایسوسی ایٹس اور ٹوٹل انرجی قومی سینئرز کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سندھ سینئرز ویلفیئر کرکٹ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے 21 ویں قومی سینئرز کپ ٹورنامنٹ میں ہفتے کے آخر میں4 میچ کھیلے گئے۔عمر ایسوسی ایٹس اور ٹوٹل انرجی کی ٹیمیں ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز میں پہنچ گئیں۔ عمر ایسوسی ایٹس نے آر ایل سی اے کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں ڈینم کرافٹ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ڈینم کرافٹ 19.1 اوورز میں 20 اوور کے میچ میں 146 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ حنیف الرحمن 44 رنز اور ایم رضوان 37 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ حارث ایاز اور جعفر قریشی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ عمر ایسوسی ایٹس صرف ایک وکٹ کے نقصان پر فاتحانہ ہدف تک پہنچی۔ جعفر قریشی نے 75 رنز بنائے اور پاکستان کے سابق کھلاڑی ساجد علی نے 72 رنز بنائے۔
پی این ایس کارساز گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں اے اوویٹرنز نے ایس آئی گلوبل کے خلاف 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایس آئی گلوبل نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے۔ وسیم اسلم نے 68 اور عمران حق نے 38 رنز بنائے۔ شرافت حسین نے 20 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اے او کے لئے تجربہ کار جنید علی شاہ نے 52 اور فرخ رضوی نے 53 رنز بنائے۔ سابق ٹیسٹ اسپنر دانش کنیریا نے 28 رنز پر 2 اور غلام محمد نے 43 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔نیا ناظم آباد کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں فیکٹ ڈیٹ نے حسنین حبیب کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا۔ حسنین حبیب نے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے۔ احمد حسین نے 39 اور کپتان فواد باری نے 36 رنز بنائے۔ علی عباس نے 19 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ فیکٹ ڈیٹ نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 159 رنز کے ہدف حاصل کرلیا۔ فیکٹ ڈیٹ کے لئے عرفان علی خان نے 94 رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ تنویر حسین 46 رنزبناکر ناٹ آئوٹ رہے۔نیا ناظم آباد کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے آخری میچ میں ٹوٹل انرجی کی ٹیم نے گولڈ برج میڈیا کو 61 رنز سے شکست دی۔ ٹوٹل انرجی نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز بنائے۔ کاشف خواجہ نے 9 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے شاندار سنچری اسکور کی۔ فیصل مرزا نے 62 رنز بنائے۔ انور علی نے 39 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ گولڈ برج ٹیم 19 اوورز میں 159 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ صدف عباس نے 38 اور طارق مراد نے 35 رنز بنائے۔ کاشف اقبال اور نعیم طیب نے بالترتیب 9 اور 42 میں 3 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے