English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میڈیکل کے طلبہ کے نتائج تبدیل کرنا ناانصافی ہے، قادر مگسی

القمر

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) ترقی پسند پارٹی کے چیئرمن ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے دور حکومت کے بعد دوسری مرتبہ سندھ کے میڈیکل کے طلبہ کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے، نتائج تبدیل کرکے سندھ کے طلبہ سے تعلیم کا حق بھی چھینا گیا ہے۔ ناانصافی کے شکار ہونے والے طلبہ کے والدین نے رابطہ کیا ہے، اس ناانصافی کیخلاف بھرپور تحریک چلائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار ٹھٹھہ میں پیر کی رات کو دیر سے سیاسی، سماجی شخصیات حاجی حنیف میمن، صحافی سراج میمن، سابق ایم پی رخسانہ شاہ کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کرنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ ایکشن کمیٹی کی جانب سے سندھ کے جزیروں پر قبضوں کیخلاف لمبی جدوجہد کی تیاریوں کے سلسلے میں 29 دسمبر کو آل پارٹیز کانفرنس طلب کی گئی ہے۔ نیازی حکومت نے جزیروں پر قبضے کرلیے جس کو ہر صورت میں ناکام بنایا جائے گا۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے سندھ دشمن پالیسیاں مرتب دے رکھی ہیں، جزیروں پر قبضوں اور شہروں پر قبضے کرا کے سندھ کے وحدت پر وار کیا ہے، جس کیخلاف بھرپور تحریک چلانے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر ایس ٹی پی کے مرکزی رہنما جام عبدالفتاح، غلام علی مگسی، راجو قریشی اور دیگر بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے