English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ کے تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کے تحت کھولا جائے، طلبہ

القمر

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) کورونا وائرس کے پیش نظر بند کیے گئے سندھ کے تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کے تحت کھلوانے کے لیے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ کی جانب سے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جہاں انہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر نوید عباس، عتیق، اعتزاز، منصور شاہ، اعظم شاہ و دیگر طلبہ کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظر سندھ کے تمام تعلیمی اداروں کو تالا لگواکر نوجوان طلبہ و طالبات کے مستقبل کو داؤ پر لگادیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت اور کابینہ کے افراد جلسے اور جلوسوں میں عوام کو شرکت کرنے کے لیے دعوت دے رہے ہیں جس دہرے معیار کے باعث سندھ کے نوجوان طالبعلم شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں شاپنگ مالز، مارکیٹس، بازاریں، دکانیں کھلی ہیں جبکہ ٹرانسپورٹ بھی رواں دواں ہے؛ اسی دوران تعلیمی اداروں کو بند کرکے طلبہ کو ذہنی طور پر مفلوج بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبے کے تمام تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کے تحت کھول کر مستقبل کے معماروں کو تعلیم دلوائی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے