English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جہاں لوگ وہاں ہم، دبئی کے حکمران ٹک ٹاک پر آگئے

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران محمد بن راشد المختوم نے چینی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر بھی اپنا آفیشل اکاؤنٹ بنالیا۔

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے معروف ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر آفیشل اکاؤنٹ بنالیا۔

شیخ محمد بن راشد المکتوم نے باضابطہ طور پر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک جوائن کرنے کا اعلان بھی کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ٹوئٹ میں شیخ محمد بن راشدالمکتوم نے کہا کہ ‘ میں نے باضابطہ طور پر ٹک ٹاک جوائن کرلی ہے جو تیزی سے بڑھتا ہوا پلیٹ فارم ہے جس کے 80 کروڑ سے زائد صارفین ہیں’۔

انہوں نے کہا کہ ‘ہم وہاں ہونا چاہتے ہیں جہاں لوگ ہوں۔ ہم مثبت عرب مواد تخلیق کرنا، نوجوانون کو سننا اور ان سے اپنے باتیں شیئر کرنا چاہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے