اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ذاتی مفادات کوفوقیت دینےوالوں کورسوائی کےسواکچھ نہیں ملےگا، پی ڈی ایم اپنےقول وفعل میں تضادکےباعث بری طرح بےنقاب ہوچکی ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کےسربراہ مولانا فضل الرحمان کی ساکھ بری طرح متاثرہوچکی ہے،کسی بھی تحریک کےقائدکی سیاسی ساکھ بہت اہم ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ پی ڈی ایم کی سیاست بند گلی میں داخل ہوچکی ہے،پی ڈی ایم میں شامل سیاسی جماعتوں کےاندرونی اختلافات سامنےآرہےہیں،مولانا شیرانی نے واضح کہاہے کہ مولانا خود سلیکٹڈ ہیں۔
