ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ : ایک خاتون شہید اور 4زخمی

راولپنڈی : بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول ( ایل اوسی ) پربلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فوسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 50سالہ خاتون شہید،4سالہ بچی سمیت3افرادزخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نےتتہ پانی اورجندروٹ سیکٹرمیں  فائرنگ کی، جس کئی افراد زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نےشہری آبادی کومارٹراوربھاری ہتھیاروں سےجان بوجھ کرنشانہ بنایا، جس سے ایک بزرگ خاتون شہید ہوگئیں۔

واضح رہے کہ بھارتی فورسز کی جانب سے پہلے بھی کئی بار ایل او سی خلاف ورزیاں  ہوتی رہی ہیں،لیکن اقوام متحدہ کی جانب سےبھارت کو روکنے کے لیے کسی بھی قسم کا دباؤ  نہیں ڈالا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں