سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں غزہ کی پٹی میں فلسطینی نوجوان مظاہرین نے اسرائیلی ڈرون کو گرانے کیلئے صرف پتھروں کا استعمال کیا۔
غزہ کی اسرائیلی ناکہ بندی کے باوجود وہاں مقیم فلسطینی ماضی میں متعدد اسرائیلی ڈرون گرا چکے ہیں لیکن اس موقع پر نوجوان فلسطینیوں نے محض پتھروں کا استعمال کرتے ہوئے پاس ہی کھڑی اسرائیلی فوج سے بے بےخوف ہوکر اسرائیلی ڈرون کو مار گرایا۔

