ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب: پی آئی اے کی پہلی کارگوپرواز جدہ روانہ

کراچی: قومی ایئر لائن پی آئی اے نے سعودی عرب کیلئے کارگو پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت پی آئی اے کی پہلی پرواز گذشتہ روز پاکستان سے 42 ٹن کارگو لے کر جدہ روانہ ہوگئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان نے جاری کردہ اعلامیہ میں بتا یا ہے کہ کوویڈ سے متاثرہ معیشت کو فروغ دینے اور برآمدات بڑھانے کی حکومتی ہدایات پر یہ کارگوآپریشن شروع کیا  گیاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  پاکستان سے پھل، سبزیاں اور حلال گوشت سعودی عرب کو برآمد کیا جاتا ہے، ان مصنوعات بروقت فضائی راستے سے ترسیل ضروری ہوتی ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مسافر پروازوں پر پابندی کے باعث برآمدات متاثر ہونے کا خدشہ تھا، جس پر پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو افسر ایئر مارشل ارشد ملک نے ہدایات جاری کی ہیں کہ کارگو کی سہولت کے لئے نہایت پرکشش اور مناسب نرخ رکھے جائیں۔

واضح رہے کہ  پی آئی اے نے پہلے ہی پاکستان تا چین کی بھی کارگو پروازیں شروع کر رکھی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں