English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا کی دوسری لہر: 24 گھنٹوں میں 111 اموات،2,256 نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 65 ہزار 70ہوگئی   9,668 مریض انتقال کرگئے اور فعال کیسز کی38  ہزار268  ہوگئی.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 207,407، پنجاب میں 133,874 ،بلوچستان میں 18,005، خیبرپختونخواہ 56,160، گلگت بلتستان میں 4,838، اسلام آباد میں 36,721 اور آزاد کشمیر میں 8,065 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

ملک بھرمیں اب تک 64 لاکھ 28 ہزار 240 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 37 ہزار 173  ٹیسٹ کے دوران 2,256 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 111 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 2,361 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

سندھ میں موزی مرض سے 3,419، پنجاب 3,783، خیبرپختونخوا 1,577، اسلام آباد 398، گلگت بلتستان 90، بلوچستان 181 اورآزاد کشمیر میں 211 اموات ہوئیں جبکہ 4 لاکھ 17 ہزار 134 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 7 کروڑ 90 لاکھ 53  ہزار 694 افراد متاثر، 17 لاکھ 37 ہزار 629 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 5 کروڑ 56 لاکھ 47  ہزار 83 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے