کراچی (اے پی پی)قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون کے نویں رائونڈ کے ایک میچ میں سدرن پنجاب نے سندھ کو شکست دے دی،سینٹرل پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا میچ ہار جیت کا فیصلہ ہو ئے بغیر ختم ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کے چوتھے اور آخری روز بدھ کو سدرن پنجاب نے سندھ کو 5 وکٹوں سے شکست دی ۔ سدرن پنجاب کو میچ جیتنے کے لیے 370 رنز کا ہدف ملا تھا جو اس نے 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔ سدرن پنجاب نے 93.4 اوورز کے کھیل میں 370رنز بنائے ۔ عمران رفیق اور سلمان علی آغا نے سنچریاں اسکور کیں ۔ عمران رفیق نے 254گیندوں پر 12چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 130رنز بنائے ۔سندھ کی جانب سے تابش خان نے 3 وکٹیں لیں ۔ سندھ نے پہلی اننگز میں 217رنز بنائے ۔ جواب میں سدرن پنجاب نے 247رنز بنائے ۔ سندھ نے دوسری اننگز ْ399رنز 5 کھلاڑی آئوٹ پر ڈیکلئیر کر دی تھی ۔

