English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ابو ظہبی ٹی 10 لیگ: 28 جنوری سے شروع ہوگی

لاہور: جنوری میں متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی میں ہونے والی ٹی 10 لیگ کیلئے کھلاڑیوں کے انتخاب کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں ہونے والی پلیئرز ڈرافٹ میں قلندرز ٹی 10 کی ٹیم نے سہیل تنویر، آصف علی، حسن علی، سہیل اختر، شرجیل خان، معاذ خان اور خورشید انور کو پک کیا ہے جبکہ معاذ خان پلیئرز ڈویلپمنٹ کی پک ہیں اور وہ اس سال پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) بھی کھیلے تھے۔

شاہد آفریدی پہلے ہی بطور آئیکون پلیئر قلندرز کا حصہ بن چکے تھے اور فل سالٹ، سمت پٹیل، کرس جارڈن، ٹام بینٹون اور سلطان احمد کو قلندرز میں پہلے ہی شامل کرلیا تھا  جبکہ شعیب ملک کی مراٹھا اربیئنز نے محمد حفیظ کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

دوسری جانب جارحانہ بلے باز اعظم خان ڈکن گلیڈی ایٹرز، فاسٹ بولر عثمان شنواری ٹیم ابو ظہبی اور عامر یامین ناردرن واریئرز کا حصہ ہوں گے جبکہ حال ہی میں ہونے والے قومی انڈر 19 ٹورنامنٹ میں 19 وکٹیں لینے والے سندھ انڈر 19 کی فاسٹ بولر ذیشان ضمیر بھی ڈکن گلیڈی ایٹرز کا حصہ بن گئے ہیں۔

واضح رہے محمد عامر کو پونے ڈیولز اور وہاب ریاض کو ناردن واریئرز پہلے ہی اپنے اسکواڈ میں شامل کرچکے تھے جبکہ ابو ظہبی ٹی 10 لیگ 28 جنوری سے شروع ہوگی جس میں 8 ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔

یاد رہے ابو ظہبی ٹی 10 لیگ کا چوتھا سیزن اگلے مہینے (جنوری) متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا جبکہ شیخ زید اسٹیڈیم 28 جنوری 2021 سے 6 فروری 2021 تک پورے مقابلے کی میزبانی کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے