English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نئے قسم کا کورونا وائرس بچوں کو زیادہ متاثر کرسکتاہے، ماہرین

لندن: برطانوی سائنسدانوں نے خبردار کیا ہےکہ کورونا وائرس کی نئی قسم بچوں کو زیادہ متاثر کر سکتی ہے جبکہ چوتھے درجے کا لاک ڈاؤن نہ لگایا تو ہزاروں جانیں جا سکتی ہیں۔

کورونا وائرس سے متعلق برطانوی سائنسدانوں کے ایڈوائزری گروپ نروٹیگ (نیا اور ابھرتا ہوا تنفس وائرس کی دھمکیوں سے متعلق مشاورتی گروپ) کا کہنا ہے کہ نئی قسم کا وائرس دیگر وائرس کے مقابلے میں 71 فیصد زیادہ پھیلاؤ کا باعث بن سکتا ہے جبکہ طبی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہےکہ یہ وائرس بچوں کو زیادہ متاثر کر سکتا ہے۔

برطانوی حکام کے مطابق نئے وائرس کا پھیلاؤ ممکنہ طورپر جنوب مشرقی انگلینڈ سے شروع ہوا ہے اور ان علاقوں میں بکھنگم شائر، آکسفرڈ شائر، کینٹ اورسرے کاؤنٹیز شامل ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں وائرس کی نئی قسم کے پھیلاؤ اور خطرے کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس آج ہوگا۔

دوسری جانب برطانیہ اور فرانس میں آج سے سرحد کھولنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے، معاہدے کے تحت برطانیہ سے فرانس داخل ہونے والے بس ڈرائیوروں کو کورونا ٹیسٹ کرانا لازمی ہو گا۔

اتوار کو فرانس کی جانب سے اچانک پابندی کے باعث یورپ جانے والی 3 ہزار کے قریب گاڑیاں پھنس گئیں، وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد فرانس کے علاوہ برطانوی مسافروں پر سفری پابندیاں لگانے والے ممالک کی تعداد 50 سے زائد ہو چکی ہے۔

برطانیہ کےچیف سائنٹسٹ سمیت طبی ماہرین نے حکومت سےکہا ہے کہ نئی قسم کا کورونا وائرس ہر جگہ موجود ہے، چوتھے درجے کا لاک ڈاؤن نہ لگایا تو ہزاروں جانیں جا سکتی ہیں۔

واضح رہے یورپی ملک برطانیہ میں رواں ماہ 14 دسمبر کو دریافت ہونے والے کورونا کی نئی قسم ایشیائی ملک ہانگ کانگ کے بعد سنگاپور بھی پہنچ گئی ہے جبکہ  ہانگ کانگ میں 23 دسمبر کو برطانیہ میں دریافت ہونے والے نئے کورونا وائرس کے دو مریضوں کی تصدیق کی گئی تھی، جو برطانیہ سے آئے تھے۔

ہانگ کانگ سے قبل ہی مغربی ایشیائی ملک آسٹریلیا میں بھی برطانیہ میں دریافت ہونے والا کورونا وائرس پہنچ چکا تھا جبکہ آسٹریلوی حکام نے 21 دسمبر کو تصدیق کی تھی کہ برطانیہ سے سفر کرکے آنے والے دو افراد میں نئے کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے