English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فرانس میں پولیس پر فائرنگ‘ 3 اہل کار مارے گئے

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 3 پولیس اہل کار ہلاک ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق خاتون کی جانب سے گھریلو تشدد کی اطلاع پر اہل کار پہنچنے تو مشتعل شخص نے ان پر فائرنگ کردی۔ فرانسیسی پولیس کے مطابق اوورنجے روہن آلپ کے گاؤں سان یوسٹ میں ہونے والے واقعے میں حملہ آور بھی مارا گیا۔ وزیر داخلہ جیرالڈ ڈرمانین نے اپنے بیان میں ہلاکتوں کی تصدیق کی،تاہم تفصیلات جاری نہیں کیں۔ حملہ آور نے لڑائی جھگڑے کے دوران گھر کو آگ لگادی تھی، جب کہ مدد طلب کرنے والی خاتون ایک گھر میں چھپ گئی تھی،جسے پولیس نے بحفاظت نکال لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے