English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس اور بھارت میں فاصلے بڑھنے لگے‘ اہم اجلاس منسوخ

القمر

نئی دہلی ؍ ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت اور چین کے درمیان حالات میں کشیدگی بڑھنے کے بعد مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے روس نے بھی نئی دہلی سے فاصلے اختیار کرنا شروع کردیے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان 20 برس سے باقاعدگی کے ساتھ منعقد ہونے والا اجلاس پہلی بار منسوخ کردیا گیا ہے۔ بھارتی حزب اختلاف کی جماعت کانگریس نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے ساتھ روابط خراب ہونے سے بھارت کو مستقبل میں بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ روس نے حال ہی میں بحرہند اور بحرالکاہل کے حوالے سے بھارتی اقدامات اور کواڈ گروپ میں اس کی شمولیت پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے