English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹورنامنٹس سے ہاکی میں نیا ٹیلنٹ لائیں گے،آصف باجوہ

القمر

لاہور (جسارت نیوز) ڈار ہاکی اکیڈمی اور پنجاب اسپورٹس بورڈ کے زیراہتمام ہائی ٹیک انڈر 17 ہاکی نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کے دوسرے دن ڈار ہاکی اکیڈمی نے اسلم روڈا ہاکی اکیڈمی کو 4-0 سے جبکہ دوسرے میچ میں طاہر زمان ہاکی اکیڈمی نے فیاض ہاکی اکیڈمی کو 3-2 سے ہرا دیا۔ دوسرے دن کے مہمان خصوصی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری اولمپیئن آصف باجوہ تھے۔ اس موقع پر ڈار ہاکی اکیڈمی کے صدر اولمپیئن توقیر ڈار، سیکرٹری عرفان ضیاء ، آرگنائزنگ سیکرٹری دانش کلیم، اولمپین طاہر زمان، خواجہ جنید، بریگیڈیئر طاہر بٹ اور ہاکی کے سابق کھلاڑیوں بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری پی ایچ ایف اولمپیئن آصف باجوہ نے انڈر 17 ٹورنامنٹ کے انعقاد پر ڈار ہاکی اکیڈمی کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹس نئے ٹیلنٹ کو سامنے لائیں گے۔اکیڈمی کے روح رواں توقیر ڈار نے اولمپیئن آصف باجوہ کا خصوصی شکریہ ادا۔ ڈار ہاکی اکیڈمی نے اسلم روڈا ہاکی اکیڈمی کو 4-0 سے ہرایا۔ ڈار ہاکی اکیڈمی کے حمزہ کو مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔ دوسرے میچ میں طاہر زمان ہاکی اکیڈمی نے فیاض اکیڈمی کو 3-2 سے ہرا دیا۔21 ویں منٹ میں فیاض اکیڈمی کی طرف سے محمد احمد نے فیلڈ گول کرکے میچ 2-2 سے برابر کردیا۔42 ویں منٹ میں یاسر نواز نے فیلڈ گول کرکے میچ میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی اور فیاض اکیڈمی کی ٹیم میچ کے اختتام تک مزید کوئی گول نہ کر سکی۔ طاہر زمان اکیڈمی کی طرف سے اذان عباس کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے