English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک چلانے کیلئے مریم اور بلاول کے پاس کوئی قابلیت نہیں، وزیر اعظم

چکوال: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مریم نواز اور بلاول بھٹو کے پاس والد کے کرپٹ ہونے کے سوا کوئی قابلیت نہیں، کرپٹ لوگ حکمرانی کرتےہیں توپورےملک کونقصان ہوتاہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ  بلاول بھٹو اور مریم نواز  کے پاس تجربہ یہ ہےکہ بڑی شان و شوکت سےپلےبڑھےہیں، دونوں نےزندگی میں ایک گھنٹا کام نہیں کیااورملک چلانےجارہےہیں، کسی  نےان چوروں کواین آراودیاتوملک سے غداری کرےگا۔

وزیر اعظم نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خودکوجمہوریت پسندکہلانےوالےکہتےہیں جمہوری حکومت گرادو، گذشتہ  سال جتناٹیکس اکھٹاکیااس کاآدھا قرضےواپس کرنےمیں چلاگیا، زرداری  کونواز شریف نےکرپشن پرجیل  میں ڈالاتھا، اپوزیشن کاصرف ایک مطالبہ ہےکسی طرح این آراودےدیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ بھارت بلوچستان اورقبائلی علاقوں میں دہشت گردی کررہاہے،ڈس انفولیب نےبھارتی پروپیگنڈابےنقاب کیا، بھارت کی فیک ویب سائٹس پی ڈی ایم کوبھی پروموٹ کررہی تھیں،بھارت پاکستان کی فوج کےخلاف زبان استعمال کرتاہے،بھارت چاہتاہےپاکستان کی فوج کمزورہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے