ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات کے لیے پولنگ جاری

کراچی پریس کلب میں سالانہ انتخابات برائے 2021 کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ انتخابات میں دی ڈیموکریٹس اور یونائیٹڈ پینل کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔

الیکشن کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر توصیف احمد خان نے تمام اراکین کلب کو ہدایت کر رکھی ہے کہ ووٹ ڈالنے کے لیے کراچی پریس کلب کا کارڈ ضرور ساتھ لائیں۔

الیکشن کمیٹی کے مطابق کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات کے لیے پولنگ 26 دسمبر بروز ہفتہ صبح 9 سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

کورونا وائرس کی وبا کے دوران پریس کلب انتخابات کسی چیلنج سے کم نہیں۔ پریس کلب انتظامیہ کی جانب سے اس بار کلب انتخابات کا انعقاد کورونا ایس او پیز کے تحت کیا جا رہا ہے۔ بغیر ماسک کے کسی بھی رکن کا کلب میں داخلہ ممنوع قرار دیا گیا۔

کلب انتظامیہ نے اراکین کو آپس میں مصافحہ اور گلے نہ ملنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

الیکشن کمیٹی کے مطابق پولنگ کے اختتام پر ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہو جائے۔ کمیٹی کے چیئرمین کامیاب امیدواروں کا اعلان کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں