میلبورن(جسارت نیوز)آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چار ٹیسٹ میچز کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ آج سے میلبورن میں شروع ہوگا، میزبان آسٹریلیا کو سیریز میں1-0کی برتری حاصل ہے۔ آسٹریلوی کوچ جسٹن لینگر کا کہنا ہے کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی کریں گے۔پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف بھارت کو بدترین شکست کا سامنا ہوا ، ایڈیلیڈ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بھارتی ٹیم صرف 36رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

