English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قائداعظم باسکٹ بال چیمپئن شپ افتتاحی میچ شہید ملت الیون کے نام

القمر

کراچی(اے پی پی) قائد اعظم ایس ایس بی کپ تھری او تھری باسکٹ بال چیمپئن شپ کا افتتاحی میچ شہید ملت الیون نے جیت لیا۔کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد ہونے والا قائد اعظم ایس ایس بی کپ تھری او تھری باسکٹ بال چیمپئن شپ کا افتتاحی میچ انٹرنیشنل عبد الناصر باسکٹ بال کورٹ پر شہید ملت الیون نے علامہ اقبال الیون کو 52-46 پوائنٹس سے شکست دے کر جیت لیا۔افتتاحی میچ میں شہید ملت الیون کی جانب سے انجینئر زین العابدین نے 18 ، حسن اقبال نے 12 اور دانیال مروت نے 10پوائنٹ اسکور کیے جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے محمد فیضان نے 16 ، سعد صلاح الدین نے 14اور حسن علی نے 10 پوائنٹ اسکور کیے۔ سید مصنف شاہ ، ممتاز احمد اورعامر شریف نے ریفریز ، زعیمہ خاتون ، طارق حسین ، جاوید احمد او رڈاکٹر نعیم احمد نے ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض انجام دیے۔ چیمپئن شپ کی میچز ملیر کینٹ اور آرام باغ پر کھیلے جائیں گے۔ چیمپئن شپ کا افتتاح ڈائریکٹر پارک بلدیہ جنوبی آغا سمیر خان درانی نے کیا۔ اس موقع پر غلام محمد خان ، احمر صدیقی ، اسد عباد علی ، محمد یعقوب، طارق حسین اور دیگر موجود تھے۔ آغا سمیر نے اعلان کیا کہ بلدیہ جنوبی نے اس باسکٹ بال کورٹ کی تزئین و آرائش کا جو سلسلہ شروع کیا ہے ۔ اس کا اختتام انتہائی خوبصورت انداز میں ہوگا اور اس کورٹ کو ایڈمنسٹریٹر ارشاد علی سوڈھر کے احکامات پر پاکستان کا خوبصورت ترین کورٹ بنایا جارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ 8جنوری سے شروع ہونے والا کمشنر کپ کے سلسلے میں بلدیہ جنوبی بھرپور تعاون کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے