ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ پر اسرائیل کی جارحیت کئی فلسطینی زخمی

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) فلسطین کے محصور علاقے غزہ پر قابض صہیونی فوج کی تازہ جارحیت میں کئی فلسطینی زخمی ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق اسرائیلی فوج نے جمعہ اور ہفتے درمیانی شب غزہ کے مشرقی علاقوں پر فضائی حملے کیے۔ ان حملوں کے نتیجے میں مسجد، اسپتال، کارخانوں اور مکانوں کو نقصان پہنچا۔ حی التفاح نامی علاقے میں قائم درہ اسپتال برائے اطفال پر حملے کے نتیجے میں بھگدڑ مچ گئی، اور زیرعلاج بچوں اور ان کے والدین کو خوف کے عالم میں ادھر ادھر پناہ ڈھونڈتے دیکھا گیا۔ ان حملوں کے باعث سخت سردی میں شہریوں نے کھلے آسمان تلے رات گزاری۔ دوسری جانب فلسطین کے ممتاز عالم دین اور مسجد اقصیٰ کے خطیب شیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ اپنے حقوق کا دفاع جہاد ہے۔ فلسطینی اپنے گھروں پر اسرائیلی فوج کے قبضے، گھروں کی مسماری اور جبری ہجرت کے خلاف احتجاج جاری رکھیں۔ مسجد اقصیٰ کے جنوبی قصبے سلوان کی بطن الہویٰ کالونی میں مکانات کی مسماری اور گھروں پر اسرائیلی فوج کے قبضے کے خلاف دھرنا دینے والوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطینی اپنے گھروں، وطن اور اپنے حقوق کے دفاع کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ہماری یہ جدوجہد جہاد ہے۔ فلسطینی شہری اپنے حقوق اور اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں۔ اس موقع پر شیخ عکرمہ صبری نے دھرنا دینے والے فلسطینیوں کے دھرنا کیمپ میں نماز کی امامت بھی کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں