English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پہلا ٹیسٹ: کیوی ٹیم 431 رنز بنا کر آوٹ، قومی ٹیم نے 30 رنز بنالیے

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے 431 رنز پر آل آوٹ ہوگئی ہے جبکہ قومی ٹیم نے 1 وکٹ کے نقصان پر 30 رنز بنالیے.

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہوگیا ہے جس میں کیویز کی ٹیم 431 رنز پر آل آوٹ ہوگئی، پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 30 رنز بنالیے تاہم 431 رنز کی برتری ختم کرنے کے لیے قومی ٹیم کو مزید 401 رنز درکار ہیں.

قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے 4 اور یاسرشاہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد عباس، نسیم شاہ اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی.

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے زمہ دارنہ بلے بازی کرتے ہوئے 129 رنز بنائے اور جے واٹلنگ نے 73 رنزبنا کر نمایاں رہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے