English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیپیئر ٹیسٹ،نیوزی لینڈ نے پہلے روز 222 رنز بنالئے

القمر

نیپیئر(جسارت نیوز)باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کیوی کپتان کین ولیم سن اور راس ٹیلر کی ذمہ درانہ بیٹنگ کی بدولت نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف تین وکٹوں پر222 رنزبنالیے۔جب کھیل ختم ہوا توکیوی کپتان کین ولیم سن 94 اور ہینری نکولس 42 رنز کے ساتھ ناقابل شکست پویلین لوٹے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ماونٹ منگنوئی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ درست دکھائی دیا جب شاہین شاہ آفریدی نے صرف 13 کے مجموعی اسکور پر دونوں اوپنرز 4 رنز بنانے والے ٹام لیتھم کو اظہر علی کے ہاتھوں کیچ کرایا جبکہ 5 کے انفرادی اسکور پر ٹام بلنڈل کو پویلین بھیجا۔تیسری وکٹ پر کپتان ولیم سن کو تجربہ کار راس ٹیلر کا ساتھ میسر آیا تو پاکستانی بولرز کیلئے وکٹ کا حصول مشکل بن گیا، دونوں کیوی بیٹسمین عمدگی سے کھیلتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھانے میں کامیاب رہے۔لنچ تک محتاط بیٹنگ کے بعد دوسرے سیشن میں ٹیلر اورکین ولیم سن نے کچھ جارحانہ انداز بھی اختیارکیا، اس دوران دونوں سنچری شراکت بھی مکمل کرنے میں کامیاب رہے جبکہ راس ٹیلرنے ففٹی بنائی۔چائے کے وقفے کے فوری بعد ولیم سن بھی نصف سنچری مکمل کرنے میں کامیاب رہے جبکہ راس ٹیلر شاہین شاہ آفریدی کی تیسری وکٹ بنے، وہ 70 رنز بنا کر واپس ڈریسنگ روم واپس روانہ ہوئے۔ اس وقت نیوزی لینڈ کا اسکور 3وکٹ کے نقصان پر 146 رنز ہے۔امپائرز نے جب پہلے دن کے کھیل ختم ہونے کا اعلان کیا تو کیوی کپتان کین ولیم سن 94 اور ہینری نکولس 42 رنز کے ساتھ ناقابل شکست پویلین لوٹے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمدرضوان نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں کنڈیشنزمشکل ہوتی ہے، کھلاڑی پراعتما ہیں اوراچھا کھیل پیش کریں گے، میچ کی تیاری کیلئے صرف 3 دن ملے،پہلے دن شاہین شاہ آفریدی نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا ،دوسرے دن جلد وکٹیں حاصل کرکے نیوزی لینڈ کو بڑا اسکور کرنے سے روکیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے