English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شہید ملک اسامہ طاہر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا شاندار آغاز

القمر

پشاور(سید وزیر علی قادری)شہید ملک اسامہ طاہر میموریل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ قیوم اسپورٹس کمپلیکس پشاورمیں شروع ہوگئی جس میں چار مختلف کیٹگریز کے سو سے زائد کھلاڑی شرکت رہے ہیں ، چیمپئن شپ کا باضابطہ افتتاح ملک اسامہ شہید کے والد ملک طاہر اعوان نے کیا ،ان کے ہمراہ صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمد عثمان ، ابصار ویلفیئر فائونڈیشن کے سی او ابصار علی ، انٹر نیشنل کھلاڑی فہد خواجہ سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ، خیبرپختونخوا ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پشاور سپورٹس کمپلیکس اے پی ایس واقع میں شہید ملک اسامہ طاہر کی یاداور ان کے نام سے منسوب ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ شروع ہوگئی جس میں اوپن ، بوائز جونیئر ، گرلز اور ویٹرن کیٹگری میں سو سے زائد کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔ افتتاحی روز خواتین مقابلوںاقراء رحمان ، کائنات ملک ، حیاء اور علیشبہ نے سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا ، پہلے رائونڈ میں میں اقراء رحمان نے خدیجہ کو تین صفر ، کائنات ملک نے ادینہ کو تین صفر ، حلیمہ نے نازو کو تین ایک ، حیا نے ملالہ کو تین صفر زینب سے شکست دی، جونیئر کیٹگری میں اریب نے ہارون کو تین صفر ، دانیال نے حسن طاہر کو تین ایک ، شایان نے واصف کو تین ایک سے شکست دیکر اگلے رائونڈ کیلیے کوالیفائی کیا۔ مقابلے تین دن تک جاری رہینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے