English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مقبوضہ کشمیر:بلدیاتی انتخابات میںمودی مخالف اتحاد کامیاب

القمر

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ وادی میں بلدیاتی انتخابات میں فاروق عبداللہ کی زیر قیادت مودی مخالف اتحاد کامیاب ہوگیا۔میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ضلعی ترقیاتی کونسل کے انتخابات میں سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر فاروق عبداللہ کی زیر قیادت نریندر مودی مخالف 7 جماعتوں کے اتحاد نے کامیابی حاصل کرلی ہے، بلدیاتی انتخابات میں مودی مخالف اتحاد نے 280 میں سے 114 نشستیں حاصل کیں جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے 72، کانگریس نے 26 اور آزاد امیدواروں نے 49 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔الیکشن کمیشن کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا عمل 8 مرحلوں میں مکمل ہوا جو 28 نومبر سے 19 دسمبر تک جاری رہا جبکہ وادی کے 20 اضلاع میں رجسٹرڈ 60 لاکھ ووٹرز میں سے 51 فیصد سے زائد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کانگرس اور گپکا اتحاد کی مخلوط حکومت بننے کے امکانات واضح نظر آرہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے