English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ماؤنٹ منگنوئی ٹیسٹ ،نیوزی لینڈ پہلی انگزمیں 431 رنز پر آوٹ

القمر

ماؤنٹ منگنوئی (جسارت نیوز)پاکستان کیخلاف ماؤنٹ مانگنوئی ٹیسٹ میںنیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 431 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ولیمسن 129 ، روس ٹیلر 70، واٹلنگ 73 اور ہینری نکولس 56 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب شاہین شاہ آفریدی نے 4 اوریاسر شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیے۔نیوزی لینڈ کے 431 رنز کے جواب میں پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر30رنز بنا لیے ہیں، شان مسعود 10 رنز بنا کر جمی سن کی گیند کا شکار ہوئے۔دوسرے ون کا کھیل ختم ہونے تک اظہر علی19 ،محمد عباس بغیرکوئی رن بنائے وکٹ پر موجود ہیں،پاکستان کو نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 401رنز درکار ہیں۔ اتوار کوماؤنٹ منگنوئی میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کیوی ٹیم نے 222 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر کھیل کا دوبارہ آغاز کیا اور اننگ میں مجموعی طور پر 209 رنز کا اضافہ کیا ۔ دوسری دن کا کھیل شروع ہونے پر 44 رنز کے اضافے کے بعد 266 کے مجموعی اسکور پر ہینری نکولس 56 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔تاہم نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 23 ویں سنچری پوری کی اور وہ 129 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے۔281 رنز پر 5 ویں وکٹ کین ولیمسن کی کھونے کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم نے تھوڑا احتیاط سے بلے بازی کی اور 317 کے مجموعی اسکور پر مچر سینٹنر 19 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند کا شکار بنے۔جس کے بعد بی ے واٹلنگ اور جمیسن نے ساتویں وکٹ کے لیے 66 رنز کی شراکت داری قائم کی اور 383کے مجموعی اسکور پر کیل جمیسن 32 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند کا شکار ہوئے، جس کے بعد اگلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ٹم ساؤتھی تھے ۔ نیوزی لینڈ کی اگلی وکٹ 421 رنز پر واٹلنگ کی گری جو 73 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند کا شکار ہوئے، جس کے بعد 431 رنز پر نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔پاکستان کی جانب شاہین شاہ آفریدی نے 109 رنز دیکر 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ یاسر شاہ نے 113 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنایا۔محمد عباس، فہیم اشرف اور نسیم شاہ کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے پہلی اننگ میں سب سے زیادہ رنز کین ولیمسن نے 129 رنز بنائے، جس کے بعد روس ٹیلر 70، واٹلنگ 73 اور ہینری نکولس 56 رنز بنا کر نمایاں رہے۔نیوزی لینڈ کے 431 رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم کا آغاز خاطر خواہ نہیں ہوا اور 28 رنز کے مجموعی اسکور پر شان مسعود 10 رنز بنا کر جمی سن کی گیند کا شکار ہوئے۔دوسرے ون کا کھیل ختم ہونے پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر30رنز بنا لیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے