پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 73 ہزار 309 ہوگئی اور 9,929 مریض انتقال کرگئے جبکہ فعال کیسز کی39 ہزار488 ہوگئی.
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 211,276، پنجاب میں 136,147 ،بلوچستان میں 18,082، خیبرپختونخواہ 57,467، گلگت بلتستان میں 4,850، اسلام آباد میں 37,272 اور آزاد کشمیر میں 8,215 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔
ملک بھرمیں اب تک 65 لاکھ 89 ہزار 317 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 32 ہزار 205 ٹیسٹ کے دوران 1,974 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 55 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 2,263 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔
سندھ میں موزی مرض سے 3,491، پنجاب 3,921، خیبرپختونخوا 1,609، اسلام آباد 407، گلگت بلتستان 101، بلوچستان 182 اورآزاد کشمیر میں 218 اموات ہوئیں جبکہ 4 لاکھ 23 ہزار 892 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 8 کروڑ 11 لاکھ 44 ہزار 994 افراد متاثر، 17 لاکھ 71 ہزار 981 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 5 کروڑ 72 لاکھ93 ہزار 765 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

