English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فضل الرحمن کیخلاف صف بندی کیلئے متحرک ہیں، مولانا شیرانی

 اسلام آباد: مولانا محمد خان  شیرانی کا کہنا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی )  کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے خلاف صف بندی کےلئے ناراض رہنماﺅں کا مشاورتی اجلاس کل ہوگا، فضل الرحمن کیخلاف صف بندی کیلئے متحرک ہیں۔

مولانا محمد خان شیرانی نے کہا کہ ہم نے اسلام آباد  میں ڈیر ے ڈال دےئے  ہیں،مشاورتی اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ جے یو آئی نے اپنے 4سینئر رہنماؤں کو اپوزیشن جماعتوں اور مولانا فضل الرحمن کے خلاف بیانات دینے پر پارٹی سے معطل کیا ہے، جس کے بعد چاروں رہنماؤں نے اتحاد کرکے مولانا فضل الرحمن کے خلاف اتحاد قائم کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے