English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فخر زمان کو پاک بحریہ کے لیفٹیننٹ کا اعزازی رینک تفویض

اسلام آباد: امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کرکٹر فخرزمان کو لیفٹیننٹ کا اعزازی رینک تفویض کررہے ہیں

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کرکٹ کے میدان میں شاندار کارکردگی اور پاک بحریہ سے وابستگی کی بنیاد پرقومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر معروف کھلاڑی فخر زمان کو پاک بحریہ کے اعزازی لیفٹیننٹ کا رینک تفویض کردیا۔ اس ضمن میں نیول ہیڈکوارٹرز میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی، فخر زمان پاک بحریہ کے سابق سروس مین ہیں۔ تقریب میں عسکری و سول حکام، پی سی بی کے عہدیداران، سابق کرکٹرز اور فخرزمان کے اہلخانہ نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں امیرالبحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے اعزازی لیفٹیننٹ فخرزمان کو پاکستان کرکٹ کیلیے اعزازات حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی، انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ اسکواش، سیلنگ، ہاکی، فٹ بال سمیت متعدد کھیلوں کے فروغ میں معاونت کر رہی ہے اور کئی کھلاڑی پیدا کرچکی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے