ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ نیب کے براڈ شیٹ کمپنی کے ساتھ اربوں روپے کے معاہدے کی تفصیلات سامنے لائی جائیں کیوں کہ قوم جاننا چاہتی ہے کہ نیب نے براڈشیٹ کمپنی کے ساتھ کن شرائط پر معاہدہ کیا۔
اپنے بیان میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ نیب کے براڈشیٹ کمپنی کے ساتھ اربوں روپے کے معاہدے کی تفصیلات سامنے آنی چاہیئں تاکہ معلوم ہو کہ براڈشیٹ اسکینڈل سے کس نے فائدہ حاصل کیا؟ حقائق سامنے لائے جائیں۔
انہوں ںے کہا کہ نیب کے پاس کوئی ثبوت و شواہد نہیں ہوتے لیکن تحقیقات شروع کر دی جاتی ہیں، نیب پہلے چیئرمین نیب اور اپنے افسران کا احتساب کرے، سیاست دانوں، کاروباری افراد اور اب عام شہریوں کا نیب کے ہاتھوں میڈیا ٹرائل اب بند ہوجانا چاہیے۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ نیب آج تک احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ اور جعلی بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات دینے میں ناکام رہا، نیب کا اصل چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے، قوم جاننا چاہتی ہے نیب نے براڈشیٹ کمپنی کے ساتھ کن شرائط پر معاہدے کیا۔
