English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فیصل آباد میں لڑکی کی سہیلیوں پر اندھادھند فائرنگ، ایک جاں بحق

القمر

فیصل آباد: تھانہ ساہیانوالہ کے علاقہ 24 ج ب لاہوریاں میں لڑکی نے اپنی ہی  سہیلیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں  ایک لڑکی جاں بحق اور دوسری زخمی ہوگئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پولیس کے مطابق 22 سالہ شکرو نامی لڑکی نے مکان کی چھت پر آکر 2 پستولوں سے فائرنگ شروع کردی جس کی زد میں آ کر 22 سالہ مقدس جاں بحق ہوگئی، اور اس کی بھتیجی شازیہ زخمی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق تینوں لڑکیاں آپس میں سہیلیاں تھیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی وجہ ابھی سامنے نہیں آسکی، ملزمہ شکرو کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے دو پستول بھی برآمد کرلئے گئےہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے