English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جماعت اسلامی محنت کشوں کو متحدکرکے اسلامی انقلاب کی راہ ہموار کریگی

القمر

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)نیشنل لیبر فیڈریشن صوبہ پنجاب وسطی کی مجلس عاملہ کا اجلا س المرکزالاسلامی چنیوٹ بازارمیں ہوا۔اجلاس کی صدارت صوبائی صدر محمدامین منہاس نے کی ۔نیشنل لیبرفیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدر شمس الرحمن سواتی اور جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری پروفیسرمعراج الدین نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔اس موقع پرصوبائی جنرل سیکرٹری عبدالمجیدسالک،ڈویژنل صدر میاںاعجازحسین،صدر گوجرانوالہ فریادحسین،جنرل سیکرٹری سیالکوٹ عبد الرزاق ،نائب صدر جے آئی لیبرلاہورملک وحید حسن ، میاںبابرلاہور،جنرل سیکرٹری ضلع ننکانہ رانا بابر عمران ، سینئرنائب صدر پی ٹی سی ایل ورکرپاک یونین مشتاق احمد،ضلعی نائب صدر این ایل ایف مدثرطور،ضلعی نائب صدر این ایل ایف فیصل آبادشیخ فہیم الدین ، صدرایمپلائز یونین پی ٹی سی ایل میاں مظہرسلیم،جنرل سیکرٹری گوجرانولہ زون ملک عابدحسین،صدراین ایل ایف ٹوبہ ٹیک سنگھ صلاح الدین، صدر جماعت اسلامی لیبرشیخوپورہ محمدبوٹاشاہ،جنرل سیکرٹری عنصرمحمود،صدر ایمپلائز یونین نیسلے پاکستان جمشیداقبال سیال،صدرغرریزن ایمپلائز یونین سی بی اے حاجی محمدعمران،چیئرمین سرگودھاڈویژن بلدیاتی فیڈریشن شاہدمسیح،صوبائی چیئرمین بلدیاتی فیڈریشن شہباز جارج،صدر این ایل ایف ضلع لاہور عدنان ملک،سینئرنائب چیئرمین بلدیاتی فیڈریشن بابا خوشی مسیح،این ایل ایف صوبائی چیئرمین ملک وارث، مرکزی سیکرٹری اریگیشن پاسبان یونین رحمت اللہ ارشد،سینئروائس صدرایس وی پی بابرحسین،جنرل سیکرٹری ضلع فیصل آباداین ایل ایف رانا خالد محموداوردیگرصوبائی یونینز،ڈویژنل صدورجماعت اسلامی لیبرنے شرکت کی۔رہنمائوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل لیبرفیڈریشن اورجماعت اسلامی لیبرملک کے ساڑھے سات کروڑ محنت کشوں ووٹ کو متحدکرکے اسلامی انقلاب کی راہ ہموار کرے گی،اسٹیل ملز،ریلوے ،نیسپاک ، واپڈ،پی آئی اے اوردیگرقومی اداروںکی نجی کاری کے لیے راہ ہموار کرنے والے حکمران سن لیںپاکستان کا غیرت مند محنت کش ملک کے سرمایہ کو لوٹنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔محنت کشوںکوملازمتوںسے برطرف کرکے معاشی دہشت گردی کی بدترین مثالیں قائم کی جارہی ہیں،موجودہ حکمرانوں نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں،آئی ایل او اورآئین پاکستان میں موجودلیبرقوانین سے انحراف کرنے کی تمام حدیں عبورکی جارہی ہیں،سرکاری اورغیرسرکاری اداروںمیں محنت کش بنیادی سہولتوںسے بھی محروم ہیں ۔ سوشل سیکورٹی ای او بی آئی اوردیگرمراعات چھینی جارہی ہیں،ظالمانہ ٹھیکیداری نظام کو متعارف کرواکرمحنت کشوںکو غلام بنانے کی مذموم سازش کی جارہی ہے،ابراہیم فائبرجیسے بڑے اداروں سے ہزاروںمستقل کام کرنے والے ملازمین کوبرطرف کرکے کنٹریکٹ پرملازمین کی بھرتی لیبرمنسٹر کی کارکردگی پربڑاسوالیہ نشان ہے۔مزدورملک کی ریڑھ کی ہڈی کے مترادف ہے سرمایہ دارانہ اوروڈیرہ شاہی ذہنیت کے مالک حکمران قومی سرمایہ کوضائع کرناچاہتے ہیںجسے کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے