کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) ضلع بھر میں امن و امان بحال رکھنے پر ایس ایس پی کشمور، کندھکوٹ امجد احمد شیخ اور ان کے ٹیم کے اعزاز میں پروگرام منعقد ہوا۔ بھگوانداس چائولہ کمیونٹی ہال کندھکوٹ میں شہری اتحاد کی جانب سے پروگرام منعقد میں شہری اتحاد کی جانب سے امن و امان قائم رکھنے پر ایس ایس پی کشمور،کندھکوٹ امجد احمد شیخ اور ان کی ٹیم کو امن ایواراڈ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی امجد شیخ نے کہا کہ شہریوں کا تحفظ اور امن و امان قائم کرانا پولیس کی ذمے داری ہے۔ پولیس مقابلوں میں علاقے کے 8 بدنام ڈاکوئوں کو ہلاک کیا گیا۔ کچے میں پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، عوام کو مزید خوشخبری سنائیں گے۔ پروگرام میں شہری اتحاد کے صدر ڈاکٹر مہر چند، مسعود عالم سومرو، انجینئر لعل موٹوانی اور دیگر نے شرکت کی۔ ضلع بھر میں امن وامان قائم کرنے پر سردار ملگزار خان سہریانی نے ایس ایس پی امجد شیخ کو ایک لاکھ روپے نقد انعام دیا۔
