English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سینیٹ انتخابات میں پیسہ چلانے والوں کی حوصلہ شکنی کریں گے، وزیراعظم

القمر

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں پیسہ استعمال کرنے والوں کی ہر طرح سے حوصلہ شکنی کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس  ہوا جس میں سینیٹ امیدواروں کی درخواستوں پر غور کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ پارلیمانی بورڈ امیدواروں کے انٹرویوز کے بعد ٹکٹ جاری کرے گا۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ میرٹ پر دیں گے، سینیٹ میں قانون سازی کو سمجھنے والے لوگوں کی نمائندگی ہونی چاہیے جب کہ سینیٹ انتخابات میں پیسہ استعمال کرنے والوں کی ہر طرح سے حوصلہ شکنی کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے