English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعلی خیبرپختونخوا کا سوات میں خواتین پر پولیس تشدد کا نوٹس

القمر

 پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے خواتین پرتشدد کے کیس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعلی کے پی کے محمود خان نے سوات میں پولیس کا چوری کے الزام میں گرفتارخواتین پرتشدد کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعلی نے انسپکٹر جنرل پولیس کو واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

وزیر اعلی محمود خان نے واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی طرف سے خواتین پرسرعام تشدد کا واقعہ ناقابل برداشت ہے، واقعے میں ملوث اہلکاروں کوقانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی اورکسی کوبھی اپنے اختیارات سے تجاوزکرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

اس متعلق آئی جی کے پی ڈاکٹرثناءاللہ نے کہا کہ پشاورخواتین کی عزت اہم ہے، قانون اپنے ہاتھ میں لینے کو کسی کی اجازت نہیں، ڈی ائی جی ملاکنڈ اورڈی پی اوخود اس واقعہ کی تفتیش کریں گے اورمیں خود نگرانی کررہا ہوں۔

content.jwplatform.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے