اسلام آباد: حکومت نے سود سے متعلق کیس کی سماعت میں وفاقی شرعی عدالت کا دائرہ اختیار چیلنج کردیا.
چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سود کے خاتمے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں: سودی نظام کے خلاف مقدمات میں طویل التواء کیلئے اسٹیٹ بینک کی استدعا مسترد
اٹارنی جنرل نے وفاقی شرعی عدالت کا دائرہ اختیار چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ شرعی عدالت کا یہ کیس سننے کا اختیار نہیں، یہ آئین کی تشریح کا مقدمہ ہے، آئین کی تشریح صرف سپریم کورٹ کا اختیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سود کا خاتمہ آئینی تقاضا ہے، وفاقی شرعی عدالت
چیف جسٹس شرعی عدالت نے کہا کہ شرعی عدالت کے اختیار کو چیلنج کرنا ہے تو تحریری درخواست دیں، تحریری درخواست کا جائزہ لے کر عدالت فیصلہ کرے گی۔
شرعی عدالت نے سماعت ایک ماہ تک ملتوی کردی۔
