ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پشاور پولیس نے ٹک ٹاکر بلیّ کو بازیاب کروالیا

 پشاور: پولیس نے اپنی نوعیت کی ایک منفرد کارروائی میں شہر کے علاقے سر سید چوک سے دس روز قبل چوری  ہونے والی ٹک ٹاکر بلی  بازیاب کروالی۔ 

تھانہ پھندو پولیس نے سرسید چوک سے مسمی محمد ہارون ولد زاہدحسین کی لاپتہ قیمتی بلی  برآمد کرکے مالک کے سپرد کردی۔ پولیس نے مالک کی جانب سے شکایت درج ہونے کے دس روز کے اندر بلی کو بازیاب کروالیا۔ قیمتی بلی کے مالک کے مطابق بلی ٹک ٹاکر بھی ہے جس کی بہت سی ویڈیوز بھی وائرل ہوچکی ہیں۔

پھندو پولیس نے شہری کی درخواست پر تھانے میں رپورٹ درج کروائی تھی جسے دس روز بعد پولیس نے فقیر آباد سے برآمد کر کے اصل مالک کے حوالے کر دیا۔ریشئین بلی ملنے پر مالک کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔ بلی کی منفرد شکل و صورت کی وجہ سے ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر اس کی کئی ویڈیوز وائرل ہو چکی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں