English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مکی آرتھر اور لاہیرو تھریمانے کورونا کا شکار ہوگئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور سری لنکا کے بلے باز لاہیرو تھریمانے کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان کے سابقہ اور سری لنکا کے موجودہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور سری لنکا کے بلے باز لاہیرو تھریمانے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد قرنطینہ میں چلے گئے۔

مکی آرتھر اور لاہیرو تھریمانے کا ٹیسٹ اسکواڈ ٹیسٹنگ کے دوران مثبت آٰیا جب کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم رواں ماہ ویسٹ انڈیز کے دورے پر روانہ ہوگی۔

تاہم کورونا ٹیسٹ مثبت آنے سے سری لنکن ٹیم کا دورہ ویسٹ انڈیز متاثر ہونے کے امکانات ہیں۔

سری لنکن ٹیم کو 20 فروری کو ویسٹ انڈیز کے لیے روانہ ہونا ہے جب کہ ٹیسٹ سیریز کا آغاز 28 فروری سے ہونا ہے۔

مکی آرتھر اور لاہیرو تھریمانے کے دورہ ویسٹ انڈیز کے حوالے میڈیکل ٹیم کچھ روز بعد فیصلہ کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے