اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں اوپن بیلٹ پر ہنگامےسے اپوزیشن بےنقاب ہوگئی، منہ پر استعفے مارنے والے آج منہ کی کھارہے ہیں۔
قومی اسمبلی کے اجلاس سے وزیر خارجہ نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کا استعفے دینا کامطالبہ راتوں رات کیسے تبدیل ہوا؟ یہ راز کھولنا نہیں چاہتے، موقف تبدیل ہوگیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج کے رویے کے بعد اپوزیشن کو بل پر بات کرنے نہیں دیں گے، آئینی ترمیم میں کامیاب ہوں یانہ ہوں،اپوزیشن استعفےدینے پر سنجیدہ نہیں تھی۔

