ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بابر اعظم نے بھارتی کپتان کوہلی کو شکست دیدی

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے دلکش کوور ڈرائیو کے مقابلے میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ٹوئٹرپول میں ایک بار پھر سے بھارت کو شکست ہوئی ہے،آئی سی سی نےٹوئٹر پر اس عہد کے بہترین کوَور ڈرائیوکھیلنےوالے بلے بازوں کا عوامی پول کروایا، جس میں دنیا بھر سے2 لاکھ 60 ہزار 143 کرکٹ شائقین نے حصہ لیا۔

کرکٹ مداحوں کے مطابق قومی ٹیم کےکپتان بابراعظم  بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے بہتر کوور ڈرائیو کھیلتے ہیں،بابراعظم کو سوشل میڈیا پر کرکٹ مداحوں سے 46 فیصد اور کوہلی کو 45.9 فیصد ووٹ ملے، جبکہ نیوزی لینڈ کےکپتان کین ولیمسن کو صرف 7 اعشاریہ 1 فیصد اور انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان جوئے روٹ کو ایک اعشاریہ ایک فیصد ووٹ ملے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بہترین کپتان کے مقابلے میں بھی عمران خان کو کوہلی سے زیادہ ووٹس ملے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں