English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اتحاد کی بدولت صراف اپنے حقوق حاصل کرسکتے ہیں، احمد علی بروہی

القمر

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد صرافہ یونین کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری، انجمن تاجران جیکب آباد کے صدر نے حلف لیا، اتحاد میں طاقت ہے سب کو ساتھ لے کر چلو گے تو کامیابی ملے گی، صدارت ذمے داری ہے، احمد علی بروہی۔ جیکب آباد صرافہ یونین کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری پنچائتی ہال میں منعقد کی گئی، جس میں صرافہ کے سابق صدر غلام نبی قریشی، مزدور شہری اتحاد کے صدر حاجی غلام نبی رند، مہران سوشل فور م کے عبدالحئی سومرو، عالم کھوسو، دیو آنند، ندیم بروہی، مجید سرکی نے شرکت کی۔ مہمان خاص صدر انجمن تاجران سندھ جیکب آباد کے صدر احمد علی بروہی نے صرافہ یونین کے نومنتخب صدر جماالدین لکھن، چیئرمین حاجی یوسف میمن، وائس چیئرمین ستیا پال، نائب صدر رمیش لعل، مسرور بروہی، جنرل سیکرٹری محمد اسماعیل پٹھان، خزانچی کشور کمار سے حلف لیا۔ عہدیداروں کو پھولوںکے ہار پہنا کر مبارکباد دی گئی۔ تقریب میں صرافوں سمیت مختلف کاروباری شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر احمد علی بروہی صدر انجمن تاجران سندھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد میں طاقت ہے، اسی کی بدولت صراف اور تاجر اپنے حقوق حاصل اور اس کا تحفظ کرسکتے ہیں۔ صرافہ یونین کے عہدایدار سب کو ساتھ لے کر چلیں گے تو کامیابی ملے گی۔ صدارت یا عہدیدار ہونا بڑی ذمے داری ہے، کوئی آسان کام نہیں ہے، تاجروں کا تحفظ کرتے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے