English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کشمیر پر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا گیا، ایپکا

القمر

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) کی جانب سے کشمیر کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی، حیدرآباد پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر منور علی شاہ، شاہد سومرو، انور میمن، مظہر سمیجو، ساجدہ لغاری، محسن قریشی ودیگر نے کہاکہ کشمیر کے حل کے لیے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ یہ محض زبانی باتوں سے حل نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر میں ظلم کا بازار گرم کیا ہو اہے جبکہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری کشمیر میں ہونے والے ظلم کا نوٹس لے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے