English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایل او سی کی شہری آبادی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ

القمر

مظفر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) برنالہ چھمب سیکٹر کے مختلف سرحدی دیہاتوں پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے متعدد مویشی اور املاک کو نقصان پہنچا۔مقامی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائرمعاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے برنالہ چھمب سیکٹر کے مختلف سرحدی دیہاتوں پر بھاری ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ کی، بھارتی گولہ باری سے سرحدی علاقے پتنی تھب میں متعدد مویشی اور املاک کو نقصان پہنچا۔دوسری جانب پاک فوج کی جانب سے دشمن کو مؤثر جوابی کارروائی کی جارہی ہے، جب کہ اسپتال کا عملہ ہائی الرٹ کردیا گیا ہے، اور انتظامیہ کو بھی چوکس رہنے کا کہا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے