English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان اور بھارت کشمیر پر با مقصد مذکرات کا آغاز کریں، امریکا

امریکی محکمہ خارجہ زیڈ تارار کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کشمیر سمیت دیگر معاملات پر با مقصد مذکرات کا آغاز کریں۔

دبئی میں امریکی محکمہ خارجہ کے اردو ترجمان زیڈ تارار نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت پارٹنر ممالک ہیں دونوں ممالک لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کو کم کرے اور کشمیر سمیت دیگر معاملات پر مثبت بات چیت کا آغاز کیا جائے۔

زیڈ تارار نے کہا کہ جنگ نہیں چاہتے لیکن افغانستان سے امریکی افواج کا فوری انخلا نہیں ہوگا، امریکا جائزہ لے رہا ہے کہ طالبان امن معاہدے کی شرائط پرعمل پیرا ہیں یا خلاف ورزی کررہے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ زیڈ تارار نے ایرنی جوہری معاہدے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا جائزہ لے رہا ہے کہ ایران جوہری معاہدے کی شرائط سے کس قدر دور ہوا ہے جبکہ یورپی یونین، چین اورعرب پارٹنرز کی مشاورت سے ایران جوہری معاہدے میں شامل ہونگے۔

امریکی صحافی ڈینئل پرل  کے معاملے پر امریکی محکمہ خارجہ زیڈ تارار نے کہا کہ  امید ہے امریکی صحافی ڈینئل پرل قتل کیس پرپاکستان ذمے داریاں پوری کریگا اور کیس میں نہ صرف انصاف ہوگا بلکہ انصاف ہوتا نظر بھی آنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے