English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نوجوانوں میں کھیلوں کا جنون �ے ، گورنر سندھ

کراچی(اسٹاف رپورٹر )گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے جب کرفیواٹھے گا تو اس وقت پتہ چلے گا کہ کشمیر میں دنیا کا سب سے بڑا ظلم ہوا ہے، پوری پاکستانی قوم اپنے مظلوم کشمیر ی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے، مسئلہ کشمیر کو دنیا میں اجاگر کرنے کے لیے ہر سطح پر بھرپور کوششیں جاری ہیں اس ضمن میں کراچی میں کشمیر کے حوالہ سے کرکٹ میچ کا انعقاد قابل ستائش ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اصغر علی شاہ اسٹیڈیم میں سیلیبرٹی الیون اور ایم پی ایز الیون کے مابین ہونے والے کرکٹ میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ 5 فروری کے دن کشمیر ڈے کپ کا انعقاد خوش آئند ہے کیونکہ اس طرح کے میچز اچھی روایت ہے اور اس سے یہ بات بھی اجاگر ہوتی ہے کہ پاکستان میں امن امان کی صورتحال بہتر ہے حال ہی میں سائوتھ افریقا کی کرکٹ ٹیم کراچی میں بھی میچ کھیل چکی ہے اور اب لاہور میں بھی بھرپور طریقہ سے میچز ہوںگے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگوں میں کرکٹ کے میچز دیکھنے کا جنون ہے، امید ہے کہ کورونا وائرس کے خاتمہ کے بعد شائقین کرکٹ گرائونڈ میں میچز سے لطف اندوز ہو سکیں گے اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پیٹرن ان چیف آل کراچی تاجر الائنس خواجہ جمال سیٹھی، چیئرمین آل کراچی تاجر الائنس حکیم شاہ، صدر آل کراچی تاجر الائنس آصف گلفام اور سید فراز صدر آل کراچی تاجر الائنس سینٹرل کو ٹورنامنٹ کے انعقاد پر شیلڈ پیش کی خواجہ جمال سیٹھی نے آل کراچی تاجر الائنس کی جانب سے گورنر سندھ کو سندھی ٹوپی اور اجرک پہنائی اور اعزازی شیلڈ پیش کی اس موقع پر خواجہ جمال سیٹھی کا کہنا تھا کے کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے وہ دن دور نہیں جب کشمیر سے بھارتی قبضہ ختم ہوگا ۔گورنرسندھ نے گرائونڈ میں کھیلے جانے والے میچ کو دیکھا اور کھلاڑیوں کے اچھے اسٹروک اور اچھی بولنگ پر خوب داد بھی دی۔گرائونڈ میں موجود تماشائیوں نے اپنے درمیان گورنرسندھ کو دیکھ کر خو شگوار حیرت کا اظہار کیا۔ٹورنامنٹ کراچی لائنز کی ٹیم کامیاب ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے