ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ پچھلے سات ماہ کے دوران تجارتی خسارہ میں 8.27 فیصد مزید بڑھ گیا ہے۔
ادارہ شماریات نے رواں مالی سال کے پہلے7 ماہ کے تجارتی اعدادوشمار جاری کردیے جس میں پہلے سات ماہ میں تجارتی خسارہ 14.96 ارب ڈالر ہوگیا جبکہ رواں مالی سال جولائی سے جنوری تجارتی خسارہ میں 8.27 فیصد مزید بڑھ گیا۔
ادارہ شماریات کے مطابق ملکی برآمدات 5.53 فیصد اضافے سے 14.24ارب ڈالر اور ملکی درآمدات 6.92فیصد اضافے سے 29.20ارب ڈالر رہیں جبکہ تجارتی خسارہ بڑھ کر 14.96 ارب ڈالر سے زائد ہوگیا۔
ادارہ شماریات کے مطابق جنوری میں ملکی برآمدات 8.11 فیصد اضافے سے 2.13 ارب ڈالر اور درآمدات 14.85 فیصد اضافے سے 4.73 ارب ڈالر رہیں۔
ادارہ شماریات کا مزید کہنا تھا کہ جنوری میں تجارتی خسارہ 21.03فیصد اضافے سے 2.60 ارب ڈالر رہا جبکہ گزشتہ سال تجارتی خسارے کا حجم 13.80ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

