English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

الیکشن کمیشن کا فیصل واوڈا کو 50 ہزار جرمانہ عائد

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نااہلی کیس میں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کو آئندہ سماعت پر ذاتی طور پر طلب کرلیا اور 50 ہزار کا جرمانہ بھی عائد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کے خلاف نااہلی کی درخواستوں پر الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے سماعت کی۔ٍ

وفاقی وزیر فیصل واوَڈا کے وکیل الیکشن کمیشن کے سامنے پیش نہ ہوئے جس پر معاون وکیل نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ فیصل واوڈا کے وکیل محمد بن محسن لاہور میں عدالت میں مصروف ہیں، چیف الیکشن کیمشن نے وکیل کی عدم پیشی پر وفاقی وزیر فیصل واوڈا پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا اور فیصل واوڈا کو اگلی سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا گیا۔

دوسری جانب دوران سماعت درخواست گزار نے فیصل واوڈا کو بطور وفاقی وزیر کام سے روکنے کی اپیل کی۔

واضح رہے کہ  الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں فیصل واوڈا پر الزام لگایا ہے کہ کہ انہوں نے 2018 کے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کراتے ہوئے دہری شہریت کو چھپایا اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سامنے یہ غلط اعلان کیا کہ ‘ان کی کوئی بیرونی شہریت نہیں ہے’۔

فیصل واوڈا کے خلاف دائردرخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ  انہوں نے اپنی امریکی شہریت کو چھپایا اور اپنی شہریت سے متعلق ایک جھوٹا حلف نامہ پیش کیا لہٰذا قومی اسمبلی کی نشست اور وفاقی وزیر کے عہدے پر فائز ہونے کے لیے نااہل قرار دیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے