کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ پولیس نے کشمیر ڈے انٹر ڈسڑکٹ باکسنگ ٹورنامنٹ 2021 جیت لی۔شہیدبے نظیر یونیو رسٹی نے دوسری پوزیشن اور ساؤتھ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔کشمیر ڈے انٹر ڈسڑکٹ باکسنگ ٹورنامنٹ 2021 کو مقابلے بروزجمرات کو سیمی فائنل سیمی مرحوم عبدا لستارایدی باکسنگ کلب لیار ی میںہوئے اورجمعہ5 فروری کو شہیدبے نظیر یونیو رسٹی میں فائنل ہوئے جس میں سندھ پولیس نے 4گولڈ اور 4سلورمیڈل حاصل کیے دوسرے نمبر پر شہیدبے نظیر یونیو رسٹی رہا جس نے 3گولڈ 2 سلور حاصل کیے تیسرے نمبر پر ڈسٹرکٹ ساؤتھ رہی جس نے2 گولڈ اور 2 سلور حاصل کیے ۔مہمانان خصوصی علی احمد اور امجد علی سوشل ورکرتھے۔ انھوں نے باکسروں میں میڈل و سرٹیفکیٹ تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مشغول کرکے ایک بڑے جہاد کا کام کررہے ہو آپ لوگوں کو سلام ہے آپ لوگ اس دوڑ میں جہان ہر آدمی پیسے کمانے کے چکر میں لگے ہوئے ہیں اور آپ بے لوث اور بنا لالچ کے یہ خدمت انجام دے رہے ہیں۔
