English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

‘کرکٹ کمیٹی کو صرف ہار پر نہیں جیت پر بھی بلانا چاہیے’

قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ تنقید ہونی چاہیے لیکن بے معانی تنقید نہیں ہونی چاہیے، کرکٹ کمیٹی کو صرف ہار پر نہیں جیت پر بھی بلانا چاہیے۔

ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ جیت ہمیشہ اچھی لگتی ہےاس پر سب کو خوشی ہونی چاہیے ہار پر تنقید کی جائے لیکن تعمیری ہونی چاہیے بے معانی تنقید نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ غصے میں کوئی تنقید کرے گا تو جواب دینے کا ٹائم نہیں، کرکٹ کمیٹی کو صرف ہار پر نہیں جیت پر بھی بلانا چاہیے۔

حسن علی کی کارکردگی پر ان کا کہنا تھا کہ حسن علی نے انجری کے دوران بھی  محنت جاری رکھی اور زبردست کم بیک کیا، فاسٹ بولر نے ہدایات کے مطابق بولنگ کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم جذباتی قوم ہیں، میں بھی جذباتی ہوں، ہم جذباتی پن میں کچھ ایسا بول جاتے ہیں کہ دوسروں کو دکھ ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے