English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کرکٹ کمیٹی کو جیت پر بھی بلانا چاہیے،وقار یونس

القمر

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ میں تعمیری اور بامعنی تنقید سے سیکھتا ہوں لیکن غصے میں کی جانے والی تنقید کے بارے میں نہ سوچتا ہوں اور نہ میرے پاس اسکاجواب دینے کے لیے وقت ہے۔بولنگ کوچ وقار یونس نے آن لائن پریس میں میڈیا کے سوالات کے جواب دیتے ہو ئے کہا کہ ہر کھیل کی بنیاد پرفارمنس ہوتی ہے اور جب پرفارمنس نہیں ہوتی تو اسکروٹنی تو ہو گی جو کہ فطری بات ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تنقید ہونی چاہیے اس سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے لیکن بے معنی تنقید نہیں ہونی چاہیے، میں سمجھتا ہوں کہ کرکٹ کمیٹی کو باقاعدگی سے بلانا چاہیے، ایسے سیشنز بہت اچھے ہوتے ہیں، کرکٹ کمیٹی کو صرف ہار نہیں جیت پر بھی بلانا چاہیے تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ کیا اچھا کیا کہ کامیابی ملی تاکہ کامیابی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کا پلان کیا جا سکے۔وقار یونس نے کہا کہ ہم سب پاکستان ٹیم کی جیت چاہتے ہیں، جو تنقید کرتے ہیں وہ بھی جیت چاہتے ہیں، ہمیں کسی کو نیچا نہیں دکھانا اور نہ ہی کسی کو جواب دینا مقصد ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم جذباتی قوم ہیں، میں بھی جذباتی ہوں، ہم جذباتی پن میں کچھ ایسا بول جاتے ہیں کہ دوسروں کو دکھ ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے